نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ، بیرسٹر افتخار گیلانی
— November 13, 2023
مظفرآباد ( اے آئی اے ) سابق وزیر تعلیم سکولز ومرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے 8 فروری مسلم لیگ نواز کی کامیابی کا دن ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام مسائل حل ہونگے کیونکہ ماضی میں انہوں نے یہ سب کرکے دکھایا ہے،قائد ن لیگ 11 روپے کا فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گیا، آج بجلی کا فی یونٹ 55 روپے کا ہو چکا ہے، نواز شریف نے دنیا کے سستے ترین کارخانے لگائے، پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا۔انھوں نے مزید کہا پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا، ان کو کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں سابق وزیراعظم سے اپیل کا حق بھی لے لیا گیا، ایسا سلوک تو بدترین ملزموں سے بھی نہیں کیا گیا ہے