ایف بی آر کے 78 افسران  مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب

ایف بی آر کے 78 افسران مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب


اسلام آباد ( اے آئی اے ) ایف بی آر کے 78 افسران مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ان لینڈ ریونیو سروس اور کسٹم گروپ کے بنیادی اسکیل 18کے افسروں کے 78ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جو 39ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں 8جنوری سے 15مارچ 2024ء تک ہو گا میں شرکت کر سکیں گے۔ ایف بی آر نے سرکلر نمبر ون (ٹو) 006گزشتہ روز جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کسٹم سروس گروپ کے 25بنیادی سکیل 18کے افسران 39ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں جو این آئی سی کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘ پشاور اور کوئٹہ میں ہو گا میں شامل ہونگے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایڈمنسٹریشن/ایچ آر ونگ نے 28نومبر 2023ء کو سرکلر نمبر ون 136/2023ء ایم آئی آر ٹو 39ایم سی ایم سی جاری کیا ہے جو ان لینڈ ریونیو سروس کے تمام بنیادی سکیل 18کے افسران کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 39ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس جو کہ 8جنوری 2024ء سے شروع ہو کر 15مارچ تک جاری رہے گا۔ اس کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سابقہ ( نیپا ) کراچی‘ لاہور‘ اسلام آباد‘کوئٹہ میں ہو گا۔

About author