پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لیئے آئی سی سی گلوبل ایوارڈ

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے لیئے آئی سی سی گلوبل ایوارڈ


اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان انجینئرنگ کونسل کو آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 مل گیا تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کوڈ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو اقوام متحدہ کی کوپ 28 کلائمیٹ کانفرنس کے دوران آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 دیا گیا ہے انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر محمد نجیب ہارون، رجسٹرار ڈاکٹر ناصر محمود خان، کنوینر ٹیکنیکل کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور آئی سی سی کے فوکل پرسن فیض السطین کی قیادت میں چار رکنی وفد نے تقریب میں شرکت کی، امریکی محکمہ تجارت کی انڈر سیکرٹری ماریسا لاگو اور آئی سی سی گلوبل آپریشنز کی سینئر نائب صدر جوڈی زکرسکی نے چیئرمین پی ای سی اور وفد کو آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 پیش کیا، انہوں نے پی ای سی کو مبارکباد دیتے ہوئے بلڈنگ کوڈ آف پاکستان کو اپ ڈیٹ کرنے اور گرین بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2023 کی تیاری میں پی ای سی کے قومی کردار کو سراہا ، چیئرمین پی ای سی انجینئر نجیب ہارون نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی سی کا عالمی شراکت دار ہونے کے ناطے پی ای سی سرکاری اور نجی شعبے میں مقامی سٹیک ہولڈرز کیساتھ مزید کام کرنے کیلئے باشعور ہے جس میں قومی / بین الاقوامی تنظیموں کی مالی معاونت بھی شامل ہے تاکہ ان کوڈز کو استعداد کار میں اضافہ کے ذریعے نافذ کیا جاسکے آئی سی سی گلوبل ایوارڈ 2023 پاکستان انجینئرنگ کونسل بلکہ پاکستان اور انجینئرنگ برادری کیلئے بڑا اعزاز ہے

About author