سندھ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں
— January 10, 2024
کراچی ( اے آئی اے ) سندھ پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کی جانب سے پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں ہیں گارڈ ن ہیڈ کوارٹر ضلع جنوبی میں تعینات فیصل نور کو ایس پی نیو کراچی ڈویثرن ضلع غربی کردیاگیا، جبکہ ایس ایس یو میں تعینات ملک محمد قاسم کو ضلع غربی کے لیاقت آباد ڈویثرن میں بطور ایس پی تعینات کردیاگیا۔ ضلع شرقی کے تین تھانیداروں ممتاز مروت کو سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریاʼ انسپکٹر گل بیگ کو سہراب گوٹھ، امتیاز حسین کو مبینہ ٹائون تعینات کیاگیا، شاہد خان کو ایس ایچ اورسول لائن تعینات کردیاگیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی9 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیاتھا جس کے مطابق ایس ایس پی آصف رضا کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی،ایس ایس پی لبنا ٹوانہ کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن ڈسٹرکٹ ملیر کراچی،ایس ایس پی سید سلمان شاہ کو ایس ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول کراچی سندھ،ایس ایس پی نورالحق رند کو ایس ایس پی(سی ٹی ڈی)حیدرآباد،ایس ایس پی اصغر علی شاہ کو پرنسپل پولیس (آر ٹی سی ) ڈسٹرکٹ جام نواز،ایس ایس پی عرفان علی سموں کو ایس ایس پی( اے وی ایل سی ،سی آئی اے)کراچی،ایس ایس پی شفقت چانڈیو کو ایس ایس پی سیکورٹی ون کراچی تعینات کیا گیا،جبکہ ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کو جیندر کرائم کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا،ایس ایس پی فاروق بجرانی کو ایس ایس پی اسٹیٹ مینجمینٹ کراچی سندھ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔