ایک ماہ زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ
— January 26, 2024
ویانا ( اے آئی اے ) ایک ماہ زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی ایک مقامی کمپنی نے چار ہفتوں تک زیر آب رہنے والی مسافر آبدوز کا منصوبہ پیش کر دیا ہے آسٹریا کے شہر گراز کی مقامی کمپنی کی جانب سے بنائی جانے والی یہ آبدوز 250 میٹر کی گہرائی تک جا سکتی ہے۔کمپنی کے سی ای او کرسچین گمپولڈ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپناہدف موجودہ سپُر یاٹ کا تجربہ رکھنے یا نہ رکھنے والے ارب پتی افراد کو رکھا ہے کیوں کہ یہ لوگ انتہائی نوعیت کی انفرادیت، تحفظ، ایڈونچر یا تجربے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کو ایک نیا منصوبہ ہونے کی وجہ سے مالی وسائل کی ضرورت ہوگی اور اس کو ڈیزائن کرنے اور تعمیر کے لیے وقت درکار ہوگا۔کرسچین گمپولڈ کے مطابق کمپنی فی الحال دلچسپی ظاہر کرنے والے افراد سے سب میرین بنانے کے متعلق بات چیت میں مصروف ہے۔