این ایچ ایس کنسلٹنٹس نے تنخواہ کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا
— January 28, 2024
لندن ( اے آئی اے ) این ایچ ایس کنسلٹنٹس نے تنخواہ کی تازہ ترین پیشکش کو مسترد کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق این ایچ ایس کنسلٹنٹس کا کہنا ہے کہ انگلستان میں حکومت کی جانب سے تازہ ترین پیشکش میں انتہائی کم مارجن سے اضافہ کیا گیا ہے۔ چھوٹے ہسپتالوں کے کنسلٹنٹس اور سپیشلسٹ یونین کے افراد نے بھی اس معاہدے کو مسترد کر دیا۔ ہے برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزراء پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کو بہتر بنائیں جبکہ 51فیصدکنسلٹنٹس نے 65 فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ اس کے خلاف ووٹ دیا۔ پیش کردہ نئی ڈیل اس ماہ کی بنیادی تنخواہ میں اوسطاً 4.95فیصد اضافی تھی اور اپریل میں دیئے گئے 6فیصد اضافے کے علاوہ ہوگی۔ وزیر صحت وکٹوریہ اٹکنز نے کہا کہ وہ مایوس ہیں کہ منصفانہ اور معقول پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ہے