ازد کشمیر میں بارشوں ، برفباری ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری
— January 31, 2024
مظفرآباد ( رپورٹ سید حسیب گیلانی ) ازد کشمیر میں بارشوں ، برفباری ، ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر انتظامی اداروں ریسکیو 1122محکمہ شاہرات، محکمہ برقیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی ے کہا کہ بارشوں کے باعث جہلم ویلی کی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے، اس دوران کسی قسم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے، اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مشینری کو الرٹ رکھا جائے۔