پاکستان اور جرمنی کا تکنیکی ترقیاتی تعاون منصوبوں کے لئے معاہدہ
— February 8, 2024
اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان اور جرمنی کا تکنیکی ترقیاتی تعاون منصوبوں کے لئے معاہدہ تفصیلات کے مطابق۔ پاکستان اور جرمنی نے تکنیکی ترقیاتی تعاون منصوبوں کے لئے ساڑھے چار کروڑ یورو کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور جرمنی کی جانب سے ان کے پاکستان میں سفیر الفریڈ گرینس نے دستخط کئے۔ ان منصوبوں میں توانائی، ماحولیات، پائیدار معاشی ترقی کی منتقلی، صحت، سماجی تحفظ اور آبادی کی پالیسی سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ نئے اور جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ جرمن سفیر اور سیکرٹری اقتصادی امور نے ماضی میں پاکستان اور جرمنی کے مابین تعاون کو سراہا۔