آزادکشمیر یونیورسٹی میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

آزادکشمیر یونیورسٹی میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد


مظفرآباد ( اے آئی اے ) آزادکشمیر یونیورسٹی میں عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کے دوران حج کے خواہش مندوں کو قیام، ادائیگی فریضہ اور قیام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ٹریننگ پروگرام کے دوران پاور پوائنٹس پریزینٹیشن اور آڈیوز ویڈیوز کے ذریعے حج کے خواہش مندوں کو فریضہ حج کی ادائیگی اور دوران حج ممکنہ چیلنجز کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ٹریننگ سیشن میں فریضہ حج کیلئے تیار 122افراد کو حج، سفر اور قیام کے بارے میں تفصیلی طور پر بھی آگاہ کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن میں حج امور کے سرپرست تنویر اصغر، سید مجاب احمد رضوی، حیدر علی، محمد عمر، کرنل (ر) ظفر اقبال عاصم، لیڈی حج ماسٹر ٹرینرز، میڈم عالیہ شاہین ودیگر نے شرکت کی۔ حج ٹریننگ سیشن میں میزبانی کے فرائض ڈاکٹر سجاد ملک نے ادا کیے جبکہ امور دینیہ آزاد کشمیر کی جانب سے حجاج کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حج کے خواہش مندوں نے تربیتی پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ تربیتی ورکشاپ فریضہ حج کی ادائیگی میں معاون ثابت ہوگی۔ حج کے خواہش مندوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی بڑی سعادت کی بات ہے۔

About author