سوڈانی سفیر کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

سوڈانی سفیر کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ


لاہور ( اے آئی اے ) سوڈانی سفیر کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ تفصیلات کے مطابق سوڈانی وفد نے سوڈان کے سفیر ایچ-ای صالح محمد احمد محمد صدیق ، قونصل امجد حیدر کے ہمراہ یو ای ٹی لااہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات سے ملاقات کی ہے سوڈانی سفیر صالح محمد احمد محمد صدیق نے کہا سوڈان ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ ترقی پسند، نتیجہ خیز اور طویل مدتی روابط کا خواہاں ہے اور اسی سلسلہ میں سوڈانی قونصل خانہ فیکلٹی اور طلباء کے باہمی تعاون اور تحقیق کے تبادلے کے لئے یو ای ٹی لاہور اور سوڈانی یونیورسٹیوں کے مابین روابط استوار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ غیر ملکی طلبا ء کی تعداد میں اضافہ کریں۔

About author