چین نے زمین سے چاند تک مواصلاتی رابطوں کے لیے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے زمین سے چاند تک مواصلاتی رابطوں کے لیے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا


بیجنگ ( اے آئی اے ) چین نے زمین سے چاند تک مواصلاتی رابطوں کے لیے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا تفصیلات کے مطابق چین نے زمین سے چاند کے درمیان مواصلاتی رابطےمیں خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نیا ریلے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے جو چاند کے دوردرازحصے سے نمونے حاصل کرنے سمیت مستقبل کے قمری تحقیقی مشن کےلیے ایک اہم قدم ہے۔اس سلسلے میں سیٹلائٹ چھیو چھیا۔2، یامیگ پی بریج۔2 کو لے کر ایک لانگ مارچ-8 راکٹ صبح 8بجکر31 منٹ پر چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی لانچ مرکز سے خلامیں روانہ ہوا۔ 24 منٹ کی پرواز کے بعد سیٹلائٹ راکٹ سے جدا ہو گیااور چاندکے مدار میں 2 سو کلومیٹرکے فاصلے پراورزمین سے4لاکھ20ہزار کلومیٹر دور، زمین سے چاند منتقلی کے طےشدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

About author