حافظ نعیم الرحمٰن امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب

حافظ نعیم الرحمٰن امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب


لاہور ( اے آئی اے ) حافظ نعیم الرحمٰن امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوگئے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن1972میں سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایک متوسط گھرانے میں پیداہوئے، ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی، این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ کیا، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا ہے ، انہیں1998میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا۔ 2013 میں انہیں کراچی کا امیر پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور استقامت کی دعا کی ہے۔

About author