ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف،عشر زکوٰۃ و مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا

ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف،عشر زکوٰۃ و مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا


کراچی ( اے آئی اے ) ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف،عشر زکوٰۃ و مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل نئے وزرا کو محکمے الاٹ کر دیئے گئےہیں نوٹیفکیشن کے مطابق ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف،عشر زکوٰۃ و مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا ہے سید ریاض شاہ شیرازی کا تعلق ٹھٹہ کے نامور خاندان سے ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو کو محکمہ صنعت، محمد علی ملکانی کو محکمہ جامعات اور بورڈز،مخدوم محبوب الزماں کو محکمہ بحالیات، دوست علی راہموں کو وزارت ماحولیات اور کوسٹل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپ دیا گیا شاہد تہھیم کو محکمہ محنت کا قلمدان دیا گیا،شاہینہ شیر علی کو ویمن ڈیولپمنٹ اور طارق علی تالپور کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے ،دریں اثنا ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں وزیر جیل خانہ علی حسن زرداری کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا بھی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے

About author