حکومت پاکستان  نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی

حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی


اسلام آباد ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹٰی تشکیل دیدی ہے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹٰی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزیرمملکت آئی ٹی کمیٹی کی سربراہ ہونگی جبکہ تانیہ اندروس کو کمیٹی کا کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی کے ممبران میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ، ڈاکٹر سہیل منیر ، سلمان احمد ، محمد علی رضا بھی شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق کمیٹی پاکستان کو ڈیجیٹل وژن کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کریگی۔

About author